ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی عیدگاہ قدیم میں برما کے شہید اورمظلوم مسلمانوں کے حق میں دعاؤں کا اہتمام

چنتامنی عیدگاہ قدیم میں برما کے شہید اورمظلوم مسلمانوں کے حق میں دعاؤں کا اہتمام

Sat, 16 Sep 2017 15:47:33    S.O. News Service

چنتامنی 16ستمبر (سید اسلم پاشاہ ؍ایس او نیوز) چنتامنی جامع مسجد کمیٹی اراکین کے زیراہتمام چنتامنی عیدگاہ قدیم میں برما کے شہید اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعاؤں کا اہتمام کیاگیااس موقع پرجامع مسجد کے صدر مون اسٹار غوث پاشاہ سکریٹری محمد عنایت اللہ اوراراکین کمیٹی اورتمام شہریان نے روہنگیا برما کے شہید اور مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے گئے ظلم پر رنج وغم کا اظہار کیااور ان کے حق میں دعا مانگی۔ اس موقع پرمسجد عمر کے خطیب وامام حافظ رحمت اللہ خان نے روہنگیا برما کے مسلمانوں کی بربادی پر دکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے  برما کے تاریخی واقعات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ 1430میں یہاں سلطان سلیمان کی حکومت قائم تھی اور تقریبا تین سو برس تک یہاں  اسلامی حکومت آراطان کے نام سے قائم تھی ۔

انہوں نے کہاکہ خلیفہ ہارون رشید کے دور سلطنت میں افغان الستان سے تجارتی معاملات کو لیکر یہا ں مسلمانوں کا بسیرا ہواتھا بعد میں چل کربرما نے قبضہ کرلیا اورآج نت نئے منصوبوں کے تحت مسلمانوں پر پابندیاں عائد کرکے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ، انہیں جلاوطن ہونے پر مجبورکیا جارہاہے اور انہیں سخت سے سخت اذیت دے کر بڑی بہ دردی سے شہید کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔

انہوں نے حدیث نبوی ؐ کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ایک دوسرے کے لئے ایک جسم ہیں یہ درد ہمارے سینوں میں ہے اس لئے کم از کم ہم مسلمان ان کے لئے دعاء کرسکتے ہیں اس موقع پر جامع مسجد کے خطیب و امام مولانامنیف رضاء قادری نے حضور ؐ کے اخلاق حسنہ پر خطاب کیا اور تمام مسلمانوں کو متحد رہنے کی فکر دلائی ۔انہوں نے تمام عالم اسلام باالخصوص برما کے مسلمانوں کے حق میں دعاکی اس موقع پر چنتامنی ملی کونسل کے صدر مولانا امتیازاللہ خان کاشفی شیخ صادق رضوی اورسینکڑوں مسلمان شریک رہے تھے۔


Share: